Maktaba Wahhabi

315 - 447
دکھایا، جس کی تفصیل بھی اس حدیث میں مذکور ہے اور آخر میں فرمایا: (( مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوْئِيْ ھٰذَا، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ لَا یُحَدِّثُ فِیْھَا نَفْسَہٗ، غَفَرَ اللّٰہُ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ )) [1] ’’جس شخص نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا اور دو رکعتیں اس تو جہ سے ادا کیں کہ ان کے دوران میں پریشان خیالی میں مبتلا نہیں ہوا، اللہ تعالیٰ اس کے پہلے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے۔‘‘ جب کہ صحیح مسلم میں حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَتَوَضَّأُ فَیُحْسِنُ وُضُوْئَ ہٗ ثُمَّ یَقُوْمُ، فَیُصَلِّيْ رَکْعَتَیْنِ مُقْبِلًا عَلَیْھِمَا بِقَلْبِہٖ وَ وَجْھِہٖ إِلَّا وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ )) [2] ’’کوئی مسلمان جب اچھی طرح سے وضو کرتا ہے، پھر کھڑے ہو کر دو رکعتیں قلبی تو جہ اور یک سوئی سے ادا کرتا ہے تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔‘‘ یہ حدیث صحیح مسلم کے علاوہ سنن ابو داود، نسائی، ابن ماجہ، صحیح ابن خزیمہ، مسند احمد، شرح السنۃ بغوی اور مستدرک حاکم میں بھی مروی ہے۔[3] ایک روایت میں مذکور ہے: (( وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ وَغُفِرَ لَہٗ )) [4] ’’اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے اور اس کی بخشش ہو جاتی ہے۔‘‘ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ وضو کے بعد کم از کم دو رکعتیں نماز ’’تحیۃ الوضوء‘‘ پڑ ھنے کا کتنا ثواب ہے اور اخروی سعادت کا یہ عالَم ہے کہ موذنِ رسول حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے انہی دو
Flag Counter