Maktaba Wahhabi

25 - 447
الشَّیْطٰنِ} [الأنفال: ۱۱] ’’اور وہ (اللہ تعالیٰ ) تم پر آسمانوں سے پانی نازل فرماتا ہے، تاکہ اس سے تمھیں پاک کرے اور تم سے شیطان کی ڈالی ہو ئی نجاست دورکر دے۔‘‘ {وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً طَھُوْرًا} [الفرقان: ۴۷] ’’اور ہم نے آسمان سے پاک پانی نازل کیا۔‘‘ {وَاَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآئً ثَجَّاجًا} [النباء: ۱۴] ’’اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا۔‘‘ 6۔ندی، نالوں اور سیلاب وغیرہ کا پانی: {اَوَلَمْ یَرَوْا اَنَّا نَسُوْقُ الْمَآئَ اِلَی الْاَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِہٖ زَرْعًا} [السجدۃ: ۲۷] ’’کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی رواں کرتے ہیں، پھر اُس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں۔‘‘ 7۔دریاؤں اور سمندر کا پانی: {وَھُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ ھٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّھٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ وَجَعَلَ بَیْنَھُمَا بَرْزَخًا وَّحِجْرًا مَّحْجُوْرًا} [الفرقان: ۵۳] ’’اور وہی تو ہے جس نے دو دریاؤں کو ملا دیا، ایک کا پانی شریں ہے پیاس بجھانے والا اور دوسرے کا کھارا چھاتی جلانے والا اور دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنا دی۔‘‘ {وَ مَا یَسْتَوِی الْبَحْرٰنِ ھٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَآئِغٌ شَرَابُہٗ وَ ھٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ} [الفاطر: ۱۲] ’’اور پانی کے دو نوں ذخیرے یکساں نہیں۔ ایک میٹھا اور پیاس بجھانے والا ہے، پینے میں خوشگوار، اور دوسرا سخت کھاری کہ حلق چھیل دے۔‘‘ ب۔ پاک مٹی: طہارت اور پاکیزگی حاصل کر نے کے لیے پانی کے بعد دوسری چیز پاک مٹی بھی ہے، جس کا
Flag Counter