Maktaba Wahhabi

276 - 447
العظیم آبادي‘‘ (۱/ ۲۶۹۔ ۲۷۵ طبع مدني) ’’معالم السنن للخّطابي (۱/ ۱۲۱) ’’تہذیب السنن لابن القیم‘‘ (ص: ۲۲۔۱۲۳) ’’تحفۃ الأحوذي شرح سنن الترمذي للمبارکفوري‘‘ (۱/ ۳۳۰۔ ۳۳۳ طبع مدنی) میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ علامہ ابن قیّم کی کتاب ’’زاد المعاد‘‘ کے محقق نے لکھا ہے: ’’علامہ جمال الدین قاسمی نے جرابوں پر مسح کے موضوع پر ایک رسالہ لکھا، جس میں کئی صحیح و ثابت احادیث جمع کیں اور پھر علامہ احمد شاکر نے اس رسالے کی تخریج کی تو کئی دیگر احادیث کا اس میں اضافہ بھی کیا ہے۔‘‘[1] آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم : صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک جماعت سے جرابوں پر مسح کرنا ثابت ہے۔ چنانچہ سنن ابی داود میں خود امام صاحب نے ان نو (۹) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تفصیل یوں ذکر کی ہے: 1حضرت علی بن ابی طالب۔ 2 عبداللہ بن مسعود۔ 3 براء بن عازب۔ 4 انس بن مالک۔ 5 ابو امامہ۔ 6 سہل بن سعد۔ 7 عمرو بن حریث۔ 8 عمر بن خطاب۔ 9 ابن عباس رضی اللہ عنہم ۔[2] ’’تہذیب السنن‘‘ میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے ابن المنذر کے حوالے سے ذکر کیا ہے کہ جرابوں پر مسح نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نو (۹) صحابہ سے مروی ہے۔ 1حضرت علی، 2حضرت عمّار، 3حضرت ابو مسعود انصاری، 4حضرت انس، 5حضرت عبداللہ بن عمر، 6حضرت براء، 7حضرت بلال، 8عبداللہ بن ابی اوفی، 9حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہم ۔[3]
Flag Counter