نمازِ با جماعت قرآنِ کریم میں
1۔{وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ ارْکَعُوْا مَعَ الرّٰکِعِیْنَ} [البقرۃ: ۴۳]
’’اور نماز پڑھا کرو اور زکات دیا کرو اور ( اللہ تعالیٰ کے آگے ) جھکنے والوں کے ساتھ جھکا کرو۔‘‘
2۔ {حٰفِظُوْا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی وَ قُوْمُوْا لِلّٰہِ قٰنِتِیْنَ}
[البقرۃ: ۲۳۸]
’’ اور سب نمازوں کی حفاظت کرو اور درمیانی نماز کی اور اﷲ کے لیے فرماں بردار ہو کر کھڑے رہو۔‘‘
{وَ اِذَا کُنْتَ فِیْھِمْ فَاَقَمْتَ لَھُمُ الصَّلٰوۃَ۔۔۔ الخ} [النساء: ۱۰۲]
’’اور (اے پیغمبر!) جب تم ان (مجاہدین کے لشکر) میں ہو اور ان کو نماز پڑھانے لگو ۔۔۔۔۔۔۔ الخ۔‘‘
|