Maktaba Wahhabi

86 - 346
عِشْتُ: بِصِیَامِ ثَـلَاثَۃِ أَیَّامٍ مِنْ کُلِّ شَھْرٍ وَصَلَاۃِ الضُّحٰی، وَبِأَنْ لَا أَنَامَ حَتَّی أُوْتِرَ۔)) ’’ میرے(اور اللہ عزوجل کے)حبیب نبی(محمد رسول اللہ)صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین باتوں کی نصیحت فرمائی کہ میں پوری زندگی انہیں کبھی نہ چھوڑوں۔ ہر قمری مہینے کے تین روزے۔ چاشت کی نماز اور یہ کہ میں سونے سے قبل وتر پڑھ لیا کروں۔ ‘‘[1] جہر ہفتے سوموار اور جمعرات کے دن کا روزہ، سوموار کا روزہ جمعرات کے روزوے سے زیادہ تاکید والا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوموار کے روزہ کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا:((ذَاکَ یَوْمٌ وُلِدْتُ فِیْہِ، وَیَوْمٌ بُعِثْتُ … أَوْ أُنْزِلَ عَلَيَّ … فِیْہِ۔)) ’’ یہ وہ دن ہے کہ جس دن میری پیدائش ہوئی، اور یہی وہ دن ہے جس میں مجھے نبی بنا کر بھیجا گیا۔ یعنی جس دن میرے اوپر وحی کا آغاز ہوا۔ ‘‘[2] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حبیب کے بیٹے جناب
Flag Counter