Maktaba Wahhabi

85 - 346
یہ اللہ کے نبی جناب داؤد علیہ السلام کے روزے ہوا کرتے تھے اور یہ سب(نفلی)روزوں سے افضل روزے ہیں۔ ‘‘[1] ب:ہر قمری مہینے کے تینوں ایام بیض(۱۳، ۱۴، ۱۵)کے روزے۔ جیسا کہ(پیچھے بھی گزر چکا ہے۔)سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: میرے جانی دوست(اللہ کے حبیب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)نے مجھے تین باتوں کمی وصیت فرمائی: ہر ماہ تین دن کے روزے رکھوں۔ ٹھنڈی چاشت کے وقت دو رکعات نماز(نفل پڑھوں)اور یہ کہ سونے سے پہلے میں وتر پڑھ لیا کروں۔ ‘‘[2] بعینہٖ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جناب ابودرداء رضی اللہ عنہ کو بھی ایسی ہی نصیحت فرمائی تھی۔ سیّدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اس وصیت کی خبر دیتے ہوئے فرماتے ہیں: ((أَوْصَانِيْ حَبِیْبَيْ صلي اللّٰهُ عليه وسلم بِثَلَاثٍ لَنْ أَدَعَھُنَّ مَا
Flag Counter