Maktaba Wahhabi

40 - 346
اس مہینہ کو پالے تو اس پر اس مکمل مہینہ کے تمام روزے رکھنا واجب ہیں، اُسے قطعاً روزہ نہ رکھنے کی اجازت نہیں۔ چاہے وہ فدیہ بھی کیوں نہ دے دے۔ پانچواں مرحلہ:… درج ذیل دو حالتوں میں رمضان کے روزے نہ رکھنے کا یہ پانچواں(اور آخری)مرحلہ تھا۔ پہلی حالت:…کسی مسلمان، عاقل و بالغ مرد یا عورت کے وجوود میں ایسا مرض کہ جس کی وجہ سے اُس پر رو زہ رکھنا دشوارہو۔ یا مریض کو روزہ اس بیماری سے شفا یابی میں تاخیر کا سبب بنتے ہوئے اُسے تکلیف پہنچائے، یا اس کی بیماری میں اضافہ کا سبب بنے۔ دوسری حالت:… مسلمان آدمی(مرد یا عورت)کا اس حالت میں سفر کرنا کہ اس کا یہ سفر اُسے طلوعِ فجر کے وقت در پیش ہو۔ تو اس کے لیے ان دونوں حالتوں میں اس بات کی اجازت ہے کہ وہ روزہ نہ رکھے۔ اور یہ کہ اُن دونوں کی قضاء رمضان کے بعد کر لے جتنے دنوں کے روزے اس سے بحالتِ سفر یا بحالتِ مرض رہ گئے ہوں۔ جیسے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿وَمَنْ کَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ﴾(البقرہ:۱۸۵)
Flag Counter