Maktaba Wahhabi

301 - 346
ضروریات کے پیش نظر تھوڑا تھوڑا کرکے نازل فرمایا تھا۔ یہ مختصر سے اس رات کے فضائل تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر لیلۃ القدر کے تمام فضائل و مراتب کو شمار کرنا چاہیں، تو عین ممکن ہے کہ اُن کو گنا ہی نہ جاسکے۔ ((اَللّٰھُمَّ بَلِّغْنَاھَا وَشَرِّفْنَاھَا بِقِیَامِھَا إِیْمَانًا وَّإِحْتِسَابًا۔ وَوَفِّقْنَا لِمُوَافَقَتِھَا عَطَائً وَکَرَامَۃً۔ وَضَاعِفْ لَنَا أَجْرَ قِیَامِھَا مِنَّۃً وَکَرَمًا وَلَا تَحْرِمْنَا مِنْ خَیْرِھَا فَضْلًا وَّرَحْمَۃً آمِینَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔)) ’’ اے اللہ! لیلۃ القدر میں تجھ سے اجر و انعام والے وعدہ کی تصدیق اور یقین و ایمان کے ساتھ اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اس کے قیام کے ذریعے ہمیں یہ رات عطا فرمادے اور اس کا ہمیں شرف عطا کردے۔ اور اس کی موافقت کے ذریعے ہمیں اپنی عطا اور عظمت و عزت کی توفیق عطا فرمادے۔ اپنے احسان و کرم سے اس رات کے قیام کا اجر ہمارے لیے کئی گنا کردے۔(جس کی تعداد ہم نہ جانتے ہوں)اپنے فضل و کرم کے پیش نظر ہمیں اس رات کی تمام بھلائی سے محروم نہ رکھتا۔ آمین یا رب
Flag Counter