Maktaba Wahhabi

300 - 346
ہدیہ پیش کرتے ہیں۔(اور گھروں میں نماز پڑھنے، قرآن کی تلاوت کرنے والوں اور ذکر و اذکار میں مشغول صالح بندوں پر بھی)اور وہ ان کے لیے ساری رات دعائیں کرتے رہتے ہیں، حتی کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔ د:شب قدر وہ رات ہے کہ جو آفات اور بلاؤں کے نزول سے محفوظ ہوتی ہے۔ اور شیطان اس بات کی جرأت، طاقت نہیں رکھتا کہ وہ اس رات میں کوئی برا کام کرسکے یا اس میں کسی کو تکلیف پہنچاسکے۔ گویا یہ رات ہر طرح سے بھلائیوں سے پر ہوتی ہے فجر صادق کے طلوع ہونے تک اس میں شر کا شائبہ تک نہیں ہوتا۔ ھ:یہ وہ رات ہے کہ جس میں اللہ عزوجل رزقوں، موتوں اور حوادث عالم کے فیصلہ جات اور مقادیر تمام کی تمام ایک سال کے لیے مقدر کردیتا ہے اور پھر ان اشغال و اعمال کی تدبیر و تنفیذ کرنے والے فرشتوں پر وہ انہیں تقسیم فرمادیتا ہے۔ و:لیلۃ القدر میں اللہ عزوجل نے قرآنِ حکیم کو لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا پر بیت العزت کی طرف یکبارگی نازل فرمایا تھا۔ پھر تئیس سالہ مدت میں ربّ کریم نے نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر یہ واقعات و
Flag Counter