Maktaba Wahhabi

280 - 346
الْقَدْرِ لَیْلَۃُ الْقَدْرِ o خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہْرٍ o تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَالرُّوْحُ فِیْہَا بِاِِذْنِ رَبِّہِمْ مِّنْ کُلِّ اَمْرٍ o سَلَامٌ ہِیَ حَتّٰی مَطْلَعِ الْفَجْرِ o﴾(سورۃ القدر) ’’ بلاشبہ ہم نے اس قرآن کو لیلۃ القدر میں اُتارا ہے۔ اور اے پیغمبرؐ! تجھ کو کیا معلوم شب قدر کیا چیز ہے؟(اُس کی کیا فضیلت ہے)شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے۔ اس شب میں فرشتے اور جبرائیل اپنے مالک کے حکم سے ہر کام پر اُترتے ہیں۔ یہ شب امان ہے صبح نکلنے تک۔ ‘‘ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ؛ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ قَامَ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ إِیْمَانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ۔)) ’’ جس مومن آدمی نے لیلۃ القدر کا قیام اللہ تعالیٰ کے وعدہ اجر و ثواب پر تصدیق و ایمان اور اجر کے طلب کرنے سے کیا، اس کے پچھلے سارے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ ‘‘[1]
Flag Counter