Maktaba Wahhabi

279 - 346
﴿شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰنُ ھُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنٰتٍ مِّنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ﴾(البقرۃ:۱۸۵) ’’رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اُتر۔ راہ بتلاتا ہے لوگوں کو اور اس میں کھلی کھلی دلیلیں ہدایت کی اور حق کو ناحق سے پہچاننے کی۔ ‘‘ اور دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿حٰمٓ o وَالْکِتٰبِ الْمُبِیْنِ o اِِنَّا اَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃٍ مُبٰرَکَۃٍ اِِنَّا کُنَّا مُنْذِرِیْنَ o فِیْہَا یُفْرَقُ کُلُّ اَمْرٍ حَکِیْمٍ o اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا اِِنَّا کُنَّا مُرْسِلِیْنَ o﴾(الدخان:۱۔۵) ’’ حم۔ قسم ہے اس کتاب(قرآن)کی جو کھول کر بیان کرنے والی ہے ہم نے اس کو برکت کی رات میں اتارا ہم کو یہ منظور تھا کہ(لوگوں کو اپنے عذاب سے)ڈرائیں۔ اسی رات کو ہر ایک انتظامی کام کا فیصلہ ہوتا ہے۔ ہمارے پاس سے حکم لے کر بیشک ہم(پیغمبروں کو)بھیجتے ہیں۔ ‘‘ تیسرے مقام پر اللہ تعالیٰ کا تفصیلی ارشادِ گرامی قدر ہے: ﴿إِنَّا أَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِo وَمَا اَدْرٰکَ مَا لَیْلَۃُ
Flag Counter