Maktaba Wahhabi

28 - 346
عَلَی وَجْہٍ مَخْصُوْصٌ‘‘ روزے سے مقصود ہے: مخصوص وجہ سے ہر روزہ توڑ دینے والی چیز اور فعل سے رُک جانا۔‘‘ [1] اس تعریف کا معنی:اس اختیار شدہ تعریف کا معنی یہ ہے کہ: روزہ مکلف آدمی کے رُک جانے کا نام ہے کہ جس کا ذمہ اس پر روزے کے واجب کے ساتھ بڑھ گیا ہو۔ اور وہ مکلف آدمی ایک عاقل و بالغ مسلمان ہوتا ہے جو کہ روزے کے وجوب کو جاننے والا ہو، اس کی نیت کرنے والا اور اس کی طاقت رکھنے و الا ہو۔ اسے کسی سفر یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے روزہ چھوڑدینے کی اجازت نہ دی گئی ہو۔ اس مکلف مسلم کا ہر اس پختہ ارادے سے رُک جانے کا نام روزہ ہے یعنی کہ جو اس کے روزے کو توڑ ڈالنے والی چیزوں کو خراب کرنے والی ہوں، جیسے(کسی بھی چیز کا)کھانا،پینا یا جماع کرنا یا قے وغیرہ کا ارادہ کرنا(یعنی جان بوجھ کر قے کرنا۔)تو فرضی روزوں کے دنوں میں سے کسی دن کے لیے یہ ضبط و امساک، فجر صادق کے طلوع سے اس دن کے غروبِ آفتاب تک ہو گا۔
Flag Counter