Maktaba Wahhabi

25 - 346
ہیں کہ ایک مسلمان آدمی روزوں کے احکام کی فقہ حاصل کرنے کی غرض سے جن کا ضرورت مند ہوتا ہے۔ اور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مطہرہ اور احادیث مبارکہ ان احکام کو وضاحت سے بیان کرنے کے لیے موجود ہیں۔ مگر میں نے صرف قرآنی آیات کو ہی بیان کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔(اور یہ اس لیے کہ)روزوں کے معاملے میں کثرت کے ساتھ صحیح اور حسن درجہ کی احادیث کتابوں میں موجود ہیں۔ جن میں سے بعض کو کتاب کے درمیان ان سے استدلال کرتے وقت بیان کر کے ان کا ارادہ کروں گا، ان شاء اللہ۔ اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ ان احادیث پر آخری درجہ کی تحقیق ایک طالب علم کو عاجز کر دیتی ہے،(اُسے اُکتا اور تھکا دیتی ہے۔)اگرچہ وہ اس ضمن میں اپنی وسعت و جدو جہد کو پورے کا پوراصرف کر ڈالے۔ یہاں مقصود ممکن حد تک معاملہ میں آسانی پیدا کرنا ہے، اس چیز کو ذکر کر کے کہ جو روزوں کی فرضیت میں مسلمان آدمی کی فقہ(اور سمجھ)کے لیے ذریعہ بن سکے۔
Flag Counter