Maktaba Wahhabi

234 - 346
میں اعتکاف کیے ہوئے ہو۔ یہ اللہ تعالیٰ کی حدود ہیں، تم ان کے قریب بھی نہ جاؤ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیات لوگوں کے لیے کھول کھول کر بیان کرتا ہے، تاکہ وہ اللہ کا تقویٰ اختیار کریں۔ ‘‘ اور شرعاً اعتکاف کا معنی ہے: عقلمند، طاہر مسلمان کا مخصوص حالت اور کیفیت میں اللہ کی اطاعت کے لیے مسجد کو(وہاں کچھ دن گزارنے کے لیے)بطورِ قیام گاہ لازم پکڑلینا کہ یہ مسلمان آدمی غسل وغیرہ کو واجب کرنے والے مسائل سے آگاہ اور ان میں تمیز کرنے والا ہو۔ [1] اس کی دلیل کتاب اللہ العزیز سے اللہ عزوجل کا یہ فرمان ہے: ﴿وَلَا تُبَاشِرُوْھُنَّ وَأَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِیْ الْمَسَاجِدِ ’’ اور اس حال میں کہ تم مسجدوں میں اعتکاف بیٹھے ہو اپنی بیویوں سے مباشرت نہ کرو۔ ‘‘(البقرہ:۱۸۷) اور صحیح حدیث سے اس کی دلیل یوں ہے: اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں:
Flag Counter