Maktaba Wahhabi

128 - 346
ہوتا ہے؟ جواب:… اللہ تعالیٰ میرے اوپر اور تم پر بھی رحم فرمائے، جان لیجیے کہ: ایک علاقے میں چاند دوسرے علاقوں سے ایک رات قبل دیکھا جاتا ہے۔(جیسے کہ ہندوستان سے ایک رات پہلے سعودی عرب میں)اور یہ چاند کے ایک دوسرے سے مختلف مطلوع جات کے تحت ہوتا ہے۔ جیسے کہ زمینی خطوں اور ملکوں کے مابین سورج کے مطلع جات ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ اور چاند کے مطلع جات کا ایک دوسرے سے مختلف ہونا چوبیس(۲۴)فرسخ سے کم فاصل پر قطعاً نہیں ہوتا۔ جبکہ فرسخ تین میلوں کا ہوتا ہے جو ساڑھے پانچ کلومیٹر اور تقریباً ۴۴ میٹر کے برابر فاصلہ ہوتا ہے۔ تو اس اعتبار سے ایک مطلع کا دوسرے مطلع سے = ۵۵۴۴ × ۲۴ = ۱۳۳۰۵۶ میٹر یعنی ۱۳۳ کلومیٹر اور ۵۶ میٹر کا کم از کم فاصلہ ہوتا ہے۔ جیسا کہ اصحاب العلم جانتے ہیں کہ یہ فاصلہ سفر میں قصر نماز کے لیے شریعت میں معینہ فاصلہ سے اس کے ڈیڑھ گنا کے برابر ہوتا ہے۔ جبکہ قصر نماز کا فاصلہ سولہ فرسخ یعنی ۸۹ کلومیٹر رکھا گیا ہے۔(تو ۱۶ فرسخ کا ڈیڑھ گنا: ۲۴ فرسخ ہوتا ہے۔) اس لیے بعض(شافعی)فقہاء کی رائے یہ ہے کہ روزوں کی ابتداء اور عید کا علاقوں میں ایک دوسرے سے مختلف ہونا چاند کے مطلع جات کا دُور والی
Flag Counter