Maktaba Wahhabi

125 - 346
نے دریافت فرمایا: کای تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں ؟(یعنی اس کے ایمان و اسلام کی تصدیق چاہی)وہ کہنے لگا: جی ہاں!(میں شہادتین کا اقرار کرتا ہوں)اور پھر اُس نے چاند کے دیکھنے کی گواہی دی۔ پس اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جناب بلال رضی اللہ عنہ کو حکم فرمایا اور اُنہوں نے لوگوں میں منادی کردی کہ وہ رات کا قیام بھی کریں اور صبح روزہ بھی رکھیں۔ ‘‘[1] مسئلہ:… کیا ستاروں کے ذریعے حساب لگانے والے شخص(منجم)کی گواہی پر کہ جو چاند کی چال کا حساب رکھتا ہو رمضان کا چاند ثابت ہوجائے گا اور کیا اس کے کہنے پر رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوجائے گا؟(بشرطیکہ اس کے علاوہ کسی دوسرے مسلمان نے چاند نہ دیکھا ہو۔) جواب:… حکمت و دانائی سے مالا مال شارع علیہ الصلوٰۃ والسلام نے روزوں کے آغاز، عید الفطر اور اسی طرح حج کو چاند کی رُؤیت کے ساتھ مربوط و متعلق کیا ہے۔ نہ کہ چاند کی مجرد پیدائش یا اس کے وجود کے ساتھ۔ چنانچہ چاند کی رؤیت(اُس کو باقاعدہ دیکھ لینا)ہی دراصل ابتدائً اُس کے ثابت
Flag Counter