ہوئے پانی کے اندر غسل کے ارادے سے اپنے اوپر والا جُبّہ اُتارا۔ (جرارؔ … مدینہ منورہ کے اردگرد بہنے والی وادیوں میں سے ایک وادی کے کسی مقام کا نام ہے۔) عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ انھیں دیکھ رہے تھے۔ جناب سھل بن حنیف رضی اللہ عنہ نہایت خوبصورت اور چٹے گورے وجود والے تھے۔ ابو امامہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ؛ عامر بن ربیعہ میرے والد محترم رضی اللہ عنہما کو دیکھ کر کہنے لگے: اتنا خوبصورت جسم میں نے آج تک نہیں دیکھا اور نہ کبھی اس سے بڑھ کر کوئی کنواری دوشیزہ میں نے کبھی دیکھی ہے۔ اُن کا بس یہ کہنا تھا کہ سھل بن حنیف وہیں گر پڑے اور انہیں سخت بخار نے آلیا۔ اس بات کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی اور آپ کو بتلایا گیا کہ وہ تو سر بھی نہیں اُٹھا رہے۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( سفر پر جانا تھا) نہیں جاسکیں گے۔ (کیا آپؐ اُن کی خبر نہیں لیں گے؟) |