محاسبہ کرے۔ اگر اسے یہ پتہ چل جائے کہ اس نے بعض منہیات کا ارتکاب کیا ہے تو توبہ و استغفار کے ذریعے اس کی تلافی کرے۔ پھر ان اعمال پر نفس کا محاسبہ کرے جو اس کے اعضاء و جوارح نے انجام دیئے ہیں ، اور پھر غفلت پر نفس کا محاسبہ کرے۔ [1] دل پر شیطان کے تسلط کی بیماری کا علاج: شیطان، انسان کا دشمن ہے۔ اور اللہ کے مشروع کردہ استعاذہ (پناہ طلبی) کے ذریعے اس سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نفس کے شر اور شیطان کے شر سے پناہ طلبی کو ایک ساتھ ذکر فرمایا ہے۔ چنانچہ آپؐ نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے فرمایا، کہو: (( اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ، رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَمَلِیْکَہٗ، |