انسان کو جن لگ جانے کا علاج جس انسان کو جن لگ جائے اور اس کے اندر داخل ہوجائے اس کے علاج کی دو قسمیں ہیں ۔ پہلی قسم … جن لگنے سے پہلے اس کا علاج: جنات سے بچاؤ کا ایک طریقہ یہ ہے کہ تمام فرائض و واجبات کی پابندی کی جائے، تمام محرمات سے اجتناب کیا جائے، تمام برائیوں سے توبہ کی جائے اور مشروع اذکار، دعاؤں اور تعوذات کے ذریعہ اپنے آپ کو محفوظ رکھا جائے۔ |