دوسری قسم … جن لگنے کے بعد اس کا علاج: اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ مسلمان جس کا دل اس کی زبان سے ہم آہنگ ہو۔ (یعنی تجربہ کار متقی، عالم و عامل معالج ہو) اور اس کا دم، جھاڑ پھونک جن سے متاثرہ شخص کے لیے متعین دم ہو۔ (یعنی ادھر اُدھر کی پھونکا پھانکی نہ کرتا رہے۔ قرآن و سنت سے متعین دم کرے۔ ) وہ مریض پر پڑھ کر پھونکے۔ سب سے بڑا علاج یہ ہے کہ (۱) سورۂ فاتحہ [1]، (۲) آیۃ الکرسی، (۳) سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں اور (۴) سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھ کر مریض پر پھونک دیا جائے۔ یہ عمل تین بار یا اس سے زیادہ بار کیا جائے۔ ان کے علاوہ دوسری قرآنی آیات بھی پڑھی جاسکتی ہیں ۔ |