دل کی بیماریوں کی دو قسمیں ہیں : ۱: وہ بیماری جس کا مریض کو بروقت احساس نہیں ہوتا۔ یہ جہالت اور شکوک و شبہات کی بیماری ہے۔ اور دونوں قسموں میں یہی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے۔ لیکن دل کے فساد کی وجہ سے مریض کو اس کا احساس نہیں ہوتا۔ ۲: وہ بیماری جس کا بروقت احساس ہوجاتا ہے۔ جیسے حزن و غم اور غیظ و غضب۔ یہ بیماری طبعی دواؤں کے ذریعے، غصے کے اسباب زائل کردینے سے اور دوسرے طریقوں سے بھی دور ہوسکتی ہے۔ [1] دل کا علاج چار امور سے ہوتا ہے: ۱: قرآنِ کریم سے … کیونکہ قرآن دلوں کے شک و شبہ کے لیے شفا ہے۔ دلوں کے اندر جو شرک و کفر کی گندگی اور |