Maktaba Wahhabi

158 - 260
شکوک و شبہات اور خواہشات کی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں ان کو دور کردیتا ہے۔ جو شخص حق کو جان لے اور اس پر عمل کرے اس کے لیے قرآن ہدایت ہے اور رحمت بھی۔ کیونکہ اس سے مومنوں کو دنیا و آخرت کا ثواب حاصل ہوتا ہے۔ جیسے کہ اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿ أَوَمَنْ کَانَ مَیْتًا فَأَحْیَیْنٰہُ وَجَعَلْنَا لَہُ نُوْرًا یَّمْشِيْ بِہٖ فِی النَّاسِ کَمَنْ مَثَلُہُ فِی الظُّلُمٰتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْھَا ﴾ (الانعام:۱۲۲) ’’ ایسا شخص جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کردیا اور اس کو ایک ایسا جانور دے دیا کہ وہ اس کو لیے ہوئے آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے۔ کیا ایسا شخص اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو تاریکیوں سے نکل ہی نہیں پاتا۔ ‘‘ ۲: دل کو تین چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے:
Flag Counter