ا وہ چیز جو اس کی طاقت کی حفاظت کرے۔ اور یہ چیز ایمان، عمل صالح اور اطاعت والے وظائف و اذکار سے حاصل ہوتی ہے۔ ب نقصان دہ چیزوں سے پرہیز۔ اور اس کی شکل یہ ہے کہ ہر قسم کی معصیت اور شریعت کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔ ج ہر تکلیف دہ مادّہ سے چھٹکارا حاصل کرنا۔ اور یہ توبہ و استغفار کے ذریعے ہوسکتا ہے۔ ۳: دل پر نفس کے تسلط کی بیماری کا علاج … اس علاج کے دو طریقے ہیں : (۱) نفس کا محاسبہ۔ (۲) نفس کی مخالفت۔ پھر محاسبہ کی بھی دو قسمیں ہیں : ا وہ قسم جس کا تعلق عمل انجام دینے سے پہلے ہے۔ اور اس کے چار مقامات ہیں ۔ (جنھیں سوالات کی صورت میں یوں بیان |