Maktaba Wahhabi

160 - 260
کرسکتے ہیں :) ۱: کیا یہ عمل اس کے بس کا ہے؟ ۲: کیا اس عمل کا انجام دینا اس کے لیے ترک کردینے سے بہتر ہے؟ ۳: کیا اس عمل سے اللہ کی خوشنودی مقصود ہے؟ ۴: اگر وہ عمل تعاون طلب ہے تو کیا اسے اس پر تعاون مل سکتا ہے اور کیا اس کے کچھ اعوان و انصار ہیں جو اس کی مدد کرسکتے ہیں ؟ اگر اس کا مثبت جواب موجود ہے تو اقدام کرے، ورنہ ہرگز اس کا اقدام نہ کرے۔ ب وہ قسم جس کا تعلق عمل انجام دینے کے بعد سے ہے۔ اور اس کی تین صورتیں ہیں : ۱: اللہ تعالیٰ کے حقوق کے بارے میں نفس کا محاسبہ کرنا جس میں اس سے کوتاہی سرزد ہوئی ہے اور اسے کما حقہ ادا نہیں کیا۔
Flag Counter