اللہ تعالیٰ کے بعض حقوق یہ ہیں : اخلاص، خیر خواہی، اتباع، مقام احسان کا مشاہدہ، اللہ کے فضل و احسان کا مشاہدہ اور ان سب کے بعد خود اپنی کوتاہی کا مشاہدہ کرنا۔ ۲: ہر اس عمل پر نفس کا محاسبہ کرنا جس کو چھوڑ دینا اس کے انجام دینے سے بہتر تھا۔ ۳: اس مباح یا معتاد کام پر نفس کا محاسبہ کرنا جسے اس نے نہیں کیا۔ اور کیا اس کام سے اس کا مقصد اللہ کی رضا جوئی اور دارِ آخرت تھا یا اس سے دنیا مقصود تھی۔ چنانچہ پہلی صورت میں اسے کامیابی ملے گی اور دوسری صورت میں وہ خسارے سے دوچار ہوگا۔ گفتگو کاخلاصہ یہ ہے کہ بندہ سب سے پہلے فرائض کی ادائیگی پر اپنے نفس کا محاسبہ کرے۔ اگر اس میں کمی ہے تو اس کی تلافی کرے۔ اس کے بعد اللہ کی منع کردہ چیزوں پر اپنے نفس کا |