کلونجی سے علاج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ حبہ سوداء (کلونجی) میں ہر بیماری کے لیے شفا ہے، سوائے سام کے۔ ‘‘ ابن شہاب کہتے ہیں : سام سے موت مراد ہے اور حبہ سوداء کلونجی کو کہتے ہیں ۔ [1] کلونجی میں بے شمار فوائد ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد: ’’ ہر بیماری کے لیے شفا ہے ‘‘ کی مثال اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی ہے: ﴿ تُدَمِّرُ کُلَّ شَيْئٍ بِأَمْرِ رَبِّھَا ﴾ (الاحقاف:۲۵) |