۱۰: اللہ عزیز و حکیم کہ جس کے حکم کے بغیر نہ کوئی چیز نقصان پہنچاسکتی ہے نہ نفع دے سکتی ہے، اس کے لیے توحید کو خالص اور غیراللہ کے شرک سے پاک کرنا۔ توحید ہی ان تمام امور کی جامع ہے اور اسی پر ان اسباب کی افادیت کا دارومدار ہے۔ کیونکہ توحید اللہ سبحانہ کا وہ عظیم قلعہ ہے کہ اس میں داخل ہونے والا مامون و محفوظ ہوجاتا ہے۔ یہ دس ذرائع ہیں جن کے ذریعے حاسد، بدنگاہ اور جادوگر کے شر کو دور کیا جاسکتا ہے۔ [1] |