Maktaba Wahhabi

86 - 260
۲: جس شخص کو خود اپنی نظر لگ جانے کا ڈر ہو وہ جب اپنی ذات میں یا اپنے مال یا اپنی اولاد یا اپنے بھائی یا کسی اور چیز کے اندر کوئی اچھی چیز دیکھے تو اسے چاہیے کہ وہ برکت کی دعا کرے اور کہے: (( مَا شَآئَ اللّٰہُ، لَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلَیْہِ)) ’’ جیسا اللہ نے چاہا (ویسا ہوا) اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی طاقت و قوت نہیں ۔ اے اللہ! اسے مزید برکت عطا کر۔ ‘‘ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے اندر کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے اچھی لگے تو اس کے لیے برکت کی دعا کرے۔ ‘‘[1]
Flag Counter