Maktaba Wahhabi

85 - 260
آخر میں لکھتے ہیں : ’’ نظر بد تین مراحل سے گزر کر کسی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ سب سے پہلے دیکھنے والے شخص میں کسی چیز کے متعلق حیرت پیدا ہوتی ہے۔ (اور دل میں آہ سی اُٹھتی ہے کہ؛ اے کاش یہ چیز میرے پاس ہوتی۔) پھر اس کے ناپاک نفس میں حاسدانہ جذبات پیدا ہوتے ہیں اور آخر میں ان حاسدانہ جذبات کی زہر نظر بد کے ذریعے محسود کے وجود میں منتقل ہوجاتی ہے۔ ‘‘ نظر بد کے علاج کے بھی چند ایک طریقے ہیں ۔ پہلی قسم: نظر لگنے سے پہلے اس کا علاج۔ اس کے چند طریقے درج ذیل ہیں : ۱: مشروع تعوذات، دعاؤں اور اذکار کے ذریعے اپنا اور جس پر نظر لگنے کا ڈر ہو اس کا بچاؤ کرنا، جیسا کہ جادو کے علاج کی پہلی قسم میں گزر چکا ہے۔ [1]
Flag Counter