اور جو ہم سے دشمنی برتے اس پر ہماری مدد فرما، اور ہمیں دین کے بارے میں فتنہ میں مبتلا نہ فرما، اور دنیا کو ہمارا سب سے بڑا مقصد اور ہمارے علم کی انتہا نہ بنانا، اور ہم پر کسی ایسے شخص کو مسلط نہ کر دے جو ہم پر رحم نہ کھائے۔‘‘ ۷۳۔ (( اَللّٰہُمَّ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبُخْلِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ أَنْ أَرُدَّ إِلٰی أَرْذلِ الْعُمُرِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَہِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔))[1] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بزدلی سے، تیری پناہ چاہتا ہوں بخل سے، تیری پناہ چاہتا ہوں ارذل عمر کی طرف لوٹائے جانے سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا کے فتنے اور قبر کے عذاب سے۔‘‘ |