عَلَی مَنْ عَادَانَا وَلَا تَجْعَلْ مُصِیْبَتَنَا فِيْ دِیْنِنَا وَلَا تَجْعلِ الدُّنْیَا أَکْبَرَ ہَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا وَلَا تُسَلِّطْ عَلَیْنَا مَنْ لَّا یَرْحَمُنَا۔))[1] ’’اے اللہ! ہمیں اپنی وہ خشیت عطا کر دے جس کے ذریعہ تو ہمارے اور اپنی معصیت کے درمیان رکاوٹ بن جائے، اور ہمیں اپنی وہ اطاعت عطا کر دے جس کے ذریعہ تو ہمیں اپنی جنت تک پہنچا دے، اور ہمیں وہ ایمان عطا کر دے جس کے ذریعہ تو ہم پر دنیا کی مشکلات آسان کر دے۔ اے اللہ! تو ہمیں ہمارے کانوں ، ہماری آنکھوں اور ہماری قوتوں سے فائدہ پہنچا جب تک تو ہمیں زندہ رکھے، اور اسے ہمارا جانشین بنا، اور جو ہم پر ظلم کرے اس سے ہمارا انتقام لے، |