’’اے اللہ! اسلام کے ساتھ میری حفاظت فرما، میرے کھڑے ہونے کی حالت میں ، اور اسلام کے ساتھ میری حفاظت فرما میرے بیٹھنے کی حالت میں ، اور اسلام کے ساتھ میری حفاظت فرما، میرے لیٹنے کی حالت میں ، اور کسی دشمن اور حاسد کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دے۔ اے اللہ! میں تجھ سے ہر اس خیر کا سوال کرتا ہوں جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں ، اور ہر اس شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں ۔‘‘ ۷۲۔ ((اَللّٰہُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْیَتِکَ مَا یَحُوْلُ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَعَاصِیْکَ وَمِنْ طَاعَتِکَ مَا تُبَلِّغُنَا بِہٖ جَنَّتَکَ ، وَمِنَ الْیَقِیْنِ مَاتُہَوِّنُ بِہٖ عَلَیْنَا مُصِیْبَاتِ الدُّنْیَا وَمُتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْیَیْتَنَا وَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنَّا وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَی مَنْ ظَلَمَنَا وَانْصُرْنَا |