۳۷۔ ﴿رَبِّ اجْعَلْ ہٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَ﴾ (ابراہیم:۳۵) ’’اے میرے رب! اس شہر (مکہ) کو امن والا بنا دے اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچا لے۔‘‘ ۳۸۔ ﴿رَبِّ اِنِّیْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ﴾ (القصص: ۲۴) ’’اے میرے رب! تو جو بھلائی بھی مجھ پر نازل کرے میں اس کا محتاج ہوں ۔‘‘ ۳۹۔ ﴿رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ﴾ (العنکبوت: ۳۰) ’’اے میرے رب! اس مفسد قوم کے خلاف میری مدد فرما۔‘‘ ۴۰۔ ﴿رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴾ (الاعراف: ۴۷) |