’’اے ہمارے رب! ہم کو ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کر۔‘‘ ۴۱۔ ﴿حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ﴾ (التوبہ: ۱۲۹) ’’میرے لیے اللہ کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔‘‘ ۴۲۔ ﴿عَسٰی رَبِّیْٓ اَنْ یَّہْدِیَنِیْ سَوَآئَ السَّبِیْلِ﴾ (القصص: ۲۲) ’’مجھے امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راہ پر لے چلے گا۔‘‘ ۴۳۔ ﴿رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴾ (القصص: ۲۱) |