Maktaba Wahhabi

187 - 260
سے ہمارے کاموں میں جو بے جازیادتی ہوئی ہے اسے بھی معاف فرما اور ہمیں ثابت قدمی عطا کر اور ہمیں کافر قوم پر مدد دے۔‘‘ ۲۰۔ ﴿رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً وَّ ہَیِّیْٔ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا﴾ (الکہف: ۱۰) ’’اے ہمارے رب! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لیے راہ یابی آسان کر دے۔‘‘ ۲۱۔ ﴿رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا﴾ (طہ: ۱۱۴) ’’اے میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرما۔‘‘ ۲۲۔﴿وَقُلْ رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیٰطِیْنِo وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِی﴾ (المومنون: ۹۷،۹۸) ’’اے میرے رب! میں شیطان کے وسوسوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ اور اے رب! میں اس بات سے بھی تیری پناہ
Flag Counter