چاہتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں ۔‘‘ ۲۳۔﴿رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ﴾ (المومنون: ۱۱۸) ’’اے میرے رب! تو بخش دے اور رحم فرما، تو سب مہربانوں سے بہتر مہربانی کرنے والا ہے۔‘‘ ۲۴۔﴿رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (البقرہ: ۲۰۱) ’’اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کر اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دے۔‘‘ ۲۵۔﴿سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیْکَ الْمَصِیْرُ﴾ (البقرہ: ۲۸۵) ’’اے ہمارے رب! ہم نے سنا اور اطاعت کی، ہم تیری |