۱۴۔ ﴿لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴾ (انبیاء: ۸۷) ’’تیرے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ، تو ہر عیب سے پاک ہے، بے شک میں ظالموں میں تھا۔‘‘ ۱۵۔ ﴿قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْo وَ یَسِّرْلِیْٓ اَمْرِیْo وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْo یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ﴾ (طہ: ۲۵ تا ۲۸) ’’اے میرے رب! میرا سینہ میرے لیے کھول دے۔ اور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے۔ اور میری زبان کی لکنت دور فرما دے تا کہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں ۔‘‘ ۱۶۔ ﴿رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ﴾ (القصص:۱۶) ’’اے میرے رب! میں نے خود اپنے اوپر ظلم کیا، تو مجھے معاف فرما دے۔‘‘ |