’’اے میرے رب! تو مجھے توفیق دے کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر بجا لاؤں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر انعام کی ہیں ، اورمیں ایسے نیک اعمال کرتا رہوں جن سے تو خوش رہے اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں شامل کر لے۔‘‘ ۱۳۔ ﴿رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآئِ﴾ (آل عمران: ۳۸) ’’اے میرے رب! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما، بے شک تو دعا سننے والا ہے۔‘‘ ۱۴۔ ﴿رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَo﴾ (الانبیاء: ۸۹) ’’اے میرے رب! مجھے تنہا نہ چھوڑ ، اور تو سب سے بہتر سرپرست ہے۔‘‘ |