Maktaba Wahhabi

176 - 260
۲۰۔ ماہ رمضان میں کی گئی دُعا۔ ۲۱۔ ذکر کی مجلسوں میں مسلمانوں کے اجتماع کے وقت کی جانے والی دُعائیں ۔ ۲۲۔ اگر مصیبت میں درج ذیل الفاظ سے دُعا کرے : ((اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ، اَللّٰہُمَّ اَجُرْنِيْ فِیْ مُصِیْبَتِيْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِنْہَا۔)) ۲۳۔ اللہ کی جانب دل کے متوجہ ہونے کے وقت اور شدید اخلاص کے وقت کی گئی دُعا۔ ۲۴۔ مظلوم کی بد دعا جو ظالم کے خلاف ہو۔ ۲۵۔ باپ کی دعا بیٹے کے حق میں یا بد دعا بیٹے کے خلاف۔ ۲۶۔ مسافر کی دعا۔ ۲۷۔ روزہ دار کی دعا یہاں تک کہ روزہ افطار کر لے۔
Flag Counter