Maktaba Wahhabi

153 - 260
اور جاگنا سب کچھ اللہ کے لیے ہو۔ اسی طرح اللہ کا کلام اور اللہ کے بارے میں گفتگو اس کے نزدیک ہر گفتگو سے بڑھ کر مرغوب ہو۔ اور اللہ کی مرضی اور پسندیدگی کے کام ہی اس کی سوچ اور فکر کا محور ہوں ۔ [1] ۲: مردہ دل … یہ قلب سلیم کے برعکس ہوتا ہے۔ اور یہ وہ دل ہے جو نہ اپنے رب کو پہچانتا ہے اور نہ اس کے حکم اور اس کی محبت و پسندیدگی کے اعمال کے ذریعے اس کی عبادت و بندگی کرتا ہے۔ بلکہ اپنی خواہشات و لذات کے پیچھے پڑا ہوتا ہے۔ اگرچہ اس میں اللہ کی ناراضگی اور غیظ و غضب شامل ہو۔ لہٰذا وہ محبت، امید و خوف، رضامندی و ناراضگی اور تعظیم و انکساری ہر پہلو سے غیر اللہ کی بندگی کرتا ہے۔ چنانچہ وہ اگر
Flag Counter