قلب سلیم وہ ہوتا ہے جو اللہ کے امر و نہی کی مخالف ہر خواہش سے اور اللہ کی بتائی ہوئی چیزوں کے بارے میں ہر شبہ سے محفوظ ہو۔ چنانچہ وہ غیر اللہ کی بندگی سے محفوظ ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کو فیصل ماننے سے محفوظ ہو۔ الحاصل پاک اور صحیح دل وہ ہے جو کسی بھی پہلو سے غیر اللہ کی شرکت سے پاک ہو۔ بلکہ ارادہ، محبت، توکل، انابت، عاجزی، خشیت اور امید ہر اعتبار سے اس کی عبادت و بندگی اللہ کے لیے خالص ہو۔ اور اس کا عمل بھی اللہ ہی کے لیے خالص ہو۔ چنانچہ وہ اگر کسی سے محبت کرے تو اللہ کے لیے کرے۔ بغض رکھے تو اللہ کے لیے رکھے۔ کسی کو دے تو اللہ کے لیے دے اور کسی سے ہاتھ روکے تو اللہ کے لیے روکے۔ غرضیکہ اس کا ہر مقصد اللہ کے لیے ہو۔ اس کی ساری محبت اللہ کے لیے ہو۔ اس کا ارادہ اللہ کے لیے ہو۔ اس کا جسم اللہ کے لیے ہو۔ اس کے اعمال اللہ کے لیے ہوں اور اس کا سونا |