کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ اس کے ذریعہ اللہ رنج و غم سے نجات دیتا ہے۔ ‘‘[1] جو شخص ان اسباب و وسائل پر غور کرے اور صدق و اخلاص کے ساتھ ان پر عمل کرے اس کے لیے یہ نفسیاتی امراض کے لیے اور قلق و اضطراب کو دُور کرنے کے لیے نہایت مفید اور بہترین علاج ہیں ۔ بعض علماء نے ان کے ذریعہ بہت سے نفسیاتی امراض اور پریشانیوں کاعلاج کیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ بہت فائدہ بخشا ہے۔ [2] ۲۹: ہم نے صحیح احادیث کے مطالعہ سے اپنی کتاب میں ایک مزید علاج کا اضافہ بھی کیا ہے، وہ بھی نہایت مفید ہے۔ |