کو میرے لیے ہر شر سے راحت کا ذریعہ بنا۔ ‘‘ نیز یہ دعا بھی پڑھتے رہیں : (( أَللّٰھُمَّ رَحْمَتَکَ أَرْجُوْ فَـلَا تَکِلْنِي إِلَی نَفْسِي طَرْفَۃَ عَیْنٍ، وأَصْلِحْ لِيْ شَأْنِي کُلَّہُ، لَا إِلـٰہَ إِلَّا أَنْتَ)) [1] ’’ اے اللہ! میں تیری ہی رحمت کا امیدوار ہوں ۔ پس مجھے پل جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر اور میرے تمام معاملات کو سنوار دے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ۔ ‘‘ ۲۸: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا… کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے: ’’ اللہ کی راہ میں جہاد کرو، کیونکہ اللہ کی راہ میں جہاد جنت |