٭ خواہ مخواہ کے وہم و گمان، برے خیالات و تصورات سے دُوری اور اپنے دل کو مضبوط کرنے کے لیے صبح کے وقت: (( لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ)) [۱۰۰ بار] (( لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) [۱۰۰ بار] اس یقین اور توکل کے ساتھ پڑھے کہ اب یہ برے خیالات اور اوھام اُسے پریشان نہیں کرسکیں گے۔ ان شاء اللہ ٭ اس بات پر اپنا ایمان و یقین پختہ کرلے کہ اگر اُس کے مقدر میں کوئی تکلیف نہیں لکھی تو ساری دُنیا مل کر بھی اُسے کوئی نقصان نہ پہنچاسکے گی۔ تکلیف دہ اُمور کی طرف اپنے ذھن کو ملتفت ہی نہ ہونے دے۔ اگر ایسا ہونے لگے تو کم از کم: ۱: (( أَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ |