ہوجانا … تاکہ مستقبل کے اُمور کو فکر و عمل کی قوت سے انجام دے سکے۔ ۲۴: نفع بخش اعمال اور مفید علوم میں سے حسب ترتیب پہلے اہم ترین … بالخصوص مرغوب اعمال و علوم کو اختیار کرے اور ان کے بارے میں اللہ سے مدد طلب کرے اور پھر لوگوں سے مشورہ طلب کرے۔ اور جب ان کاموں میں فائدہ کا یقین ہوجائے اور وہ انہیں کرنے کا پختہ ارادہ کرلے تو اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے کام شروع کردے۔ [مفید کاموں کے اختیار میں مسنون طریقے سے استخارہ کرنا نہایت مفید رہتا ہے بلکہ سو فیصد کامیابی کا سبب بنتا ہے۔] ۲۵: اللہ کی ظاہر اور پوشیدہ نعمتوں کا موقع کی مناسبت سے تذکرہ کرنا۔ کیونکہ نعمتوں کے پہچاننے اور ان کے بیان کرنے سے اللہ تعالیٰ رنج و غم دور کرتا ہے اور یہی چیز بندے کو شکر گزاری |