Maktaba Wahhabi

112 - 260
اللہ عزوجل اپنے مومن بندوں کی صفت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: وہ جب کسی کے ساتھ نیکی کرتے ہیں تو کہتے ہیں : ﴿ إِنَّمَا نُطْعِمُکُمْ لِوَجْہِ اللّٰہِ لَا نُرِیْدُ مِنْکُمْ جَزَائً وَّلَا شُکُوْرًا o ﴾ (الدہر:۹) ’’ ہم تو تمہیں صرف اللہ کی رضا مندی کے لیے کھلاتے ہیں ۔ نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکر گزاری۔ ‘‘ اہل و عیال اور اولاد کے ساتھ تعامل میں یہ پہلو مزید ضروری ہوجاتا ہے۔ ۲۲: نفع بخش امور کو سامنے رکھنا اور ان کے حصول کے لیے محنت کرنا … نیز نقصان دہ امور پر توجہ نہ دینا اور ذہن و فکر کو ان میں الجھانے سے گریز کرنا۔ ۲۳: حالیہ اعمال کو بروقت انجام دینا اور مستقبل کے لیے فارغ
Flag Counter