Maktaba Wahhabi

110 - 260
سعادت اور اطمینان کی زندگی ہو۔ اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ زندگی بڑی مختصر ہے۔ اس لیے وہ اسے رنج وغم اور تلخیوں کی نذر کرکے اسے مزید مختصر نہیں کرتا۔ کیونکہ یہ صحت مندطرزِ زندگی کے منافی ہے۔ ۱۸: بندے کو جب کوئی مصیبت پیش آئے تو وہ اپنے پاس موجود دیگر دینی و دنیاوی نعمتوں کے درمیان اور پیش آمدہ مصیبت کے درمیان موازنہ کرے۔ (کہ میرے اوپر اللہ کریم کے کتنے بڑے بڑے انعامات و احسانات ہیں ۔ ایک یہ آزمائش آئی ہے تو کیا ہوا؟) اس سے اسے ان بیشمار نعمتوں کا اندازہ ہوجائے گا جن میں وہ سانس لے رہا ہے۔ اسی طرح وہ اپنے بارے میں جس نقصان کے واقع ہونے سے ڈرتا ہے اس کے درمیان اور سلامتی کے بہت سے امکانات کے درمیان مقارنہ کرے اور ایک کمزور سے اندیشے کو بہت سے قوی
Flag Counter