دور کرنے کی کوشش کرے … اس طرح کہ اس بدترین نتیجہ کا تصور کرے، جہاں تک معاملہ پہنچ سکتا ہے۔ پھر مقدور بھر اسے دور کرنے کی کوشش کرے۔ ۱۵: دل کو مضبوط رکھے۔ بے قرار نہ ہو۔ بُرے افکار کو دعوت دینے والے اوہام و خیالات سے متاثر نہ ہو۔ غصے نہ ہو۔ پسندیدہ حالات کے خاتمہ سے اور ناپسندیدہ حالات کے پیش آنے سے خوفزدہ نہ ہو، بلکہ معاملہ اللہ عزوجل کے سپرد کردے۔ ساتھ ہی نفع بخش اسباب و ذرائع استعمال میں لائے اور اللہ سے عفوو درگزر اور عافیت کا سوال کرے۔ ۱۶: اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر خلوص دل سے اعتماد، بھروسہ کرنا اور اس سے اچھی امید رکھنا … کیونکہ اللہ پر بھروسہ کرنے والے شخص پر اوہام و افکار اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ ۱۷: ہر عقلمند شخص جانتا ہے کہ صحیح معنوں میں زندگی وہی ہے جو |