شخص کی طرف دیکھنا … اپنے سے اعلیٰ شخص کی طرف نہ دیکھنا۔ (اس سے طبیعت کو غنا حاصل ہوتی ہے۔) سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لَیْسَ الْغِنَی عَنْ کَثْرَۃِ الْعَرَضِ وَلٰکِنَّ الْغِنیٰ غِنَی النَّفْسِ)) [1] ’’ سامان عیش و عشرت کی فراوانی کا نام دولتمندی نہیں ہے، بلکہ اصل دولتمندی و امیری تو نفس کی دولتمندی و غنیٰ ہے۔ ‘‘ ۱۳: انسان پر جو ناپسندیدہ حالات گزرچکے ہیں اور جن کی تلافی ناممکن ہے انہیں فراموش کردینا اور ان کے بارے میں سوچنے سے قطعاً گریز کرنا۔ ۱۴: جب بندے پر کوئی مصیبت آئے تو اس پر واجب ہے کہ اسے |