زیادہ کھانا اور زیادہ سونا ترک کردینا … کیونکہ ان غیر ضروری اشیاء کا ترک کردینا انشراح صدر، اطمینان قلب اور رنج و غم کے ازالہ کے اسباب میں سے ہے۔ ۱۰: کسی مفید عمل یا نفع بخش علم سے وابستہ رہنا… کیونکہ یہ وابستگی قلق میں مبتلا کرنے والی چیزوں کو دل سے بھلا دیتی ہے۔ ۱۱: آج کے کرنے والے کام کو آج ہی کر لینے کا اہتمام کرنا اور آئندہ آنے والے وقت میں اس کے اہتمام کا انقطاع کرنا، (یعنی آج کے کام کو کل پر مت چھوڑیں ۔ اس سے طبیعت پر بوجھ اور قلق رہتا ہے۔) اور ماضی کے غم سے منقطع ہوجانا … کیونکہ بندہ دین اور دنیا کے لیے مفید کاموں میں جدوجہد کرتا ہے اور اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے اپنے رب سے دعا کرتا اور مدد چاہتا ہے۔ اور یہ چیز رنج و غم سے تسلی کا باعث بنتی ہے۔ ۱۲: رزق، خوشحالی اور ان سے متعلق دیگر امور میں اپنے سے کمتر |